Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بتوں کا ذکر کرو واعظ خدا کو کس نے دیکھا ہے

حاتم علی مہر

بتوں کا ذکر کرو واعظ خدا کو کس نے دیکھا ہے

حاتم علی مہر

MORE BYحاتم علی مہر

    بتوں کا ذکر کرو واعظ خدا کو کس نے دیکھا ہے

    شرار سنگ موسیٰ کے لیے برق تجلیٰ ہے

    یہ ہندوستان ہے یاں پربتوں کا روز میلا ہے

    خدا جانے وہ بت اے مہرؔ دیبی ہے کہ درگا ہے

    یہ ہندوستان ہے یاں پربتوں کا روز میلا ہے

    کوئی کالی بھوانی کوئی دیبی کوئی درگا ہے

    بتان ہند میں نام خدا کب کوئی تجھ سا ہے

    تری زلفیں ہیں کالی اے صنم تو آپ درگا ہے

    دل نالاں تمہارے حلقۂ گیسو میں کہتا ہے

    میں ہندوستان میں ہوں کافروں نے مجھ کو گھیرا ہے

    یہ کس کافر کی خاطر مہرؔ چکر میں تو رہتا ہے

    یہ کس کے واسطے گردش فلک کے چرخ پوجا ہے

    سیہ رومال گوری گوری گردن میں لپیٹا ہے

    گلے ملوا دیا شام سحر کو کیا تماشا ہے

    گلا وہ گورا گورا اس پہ اک رومال کالا ہے

    وہی عالم مری آنکھوں میں اب دن رات پھرتا ہے

    تصور اس صنم کا ہے ہمیں کعبہ سے کیا مطلب

    چراغ اپنا ہے داغ دل ہے جو مندر میں جلتا ہے

    کیا ہے خوں مرے دل کا بلدان اس کو کہتے ہیں

    غم فرقت وہ کافر ہے کہ درگا پاٹھ کرتا ہے

    جدا ہے نعمت دنیا سے لذت بوسۂ لب کی

    وہ جوگی ہو گیا جس نے یہ موہن بھوگ چکھا ہے

    شرارت سے شرارت ہے بتو للہ باز آؤ

    جلاتے ہو جو میرے دل کو تم کیا یہ بھی لنکا ہے

    حلال اس نے کیا خون مسلماں وائے بے دردی

    ترا دست حنائی کافر اب یہ رنگ لایا ہے

    ہمیشہ ہے یہ نالاں اس صنم کی یاد میں یا رب

    جسے ہم دل سمجھتے تھے وہ ناقوس کلیسا ہے

    بڑا اندھیر ہے کیوں کر نہ ہو دل کو پریشانی

    سراسر پیچ کرتی ہے بلا زلف چلیپا ہے

    عجب عالم نظر آیا ترے کوچہ میں او قاتل

    کہیں کوئی سسکتا ہے کہیں کوئی تڑپتا ہے

    کہاں وہ قد کہاں یہ کندہاے نا تراشیدہ

    نہ سرو ایسا ہے نے شمشاد ایسا ہے نہ طوبیٰ ہے

    بتا جائز ہے کس مذہب میں خون بے گنہ ظالم

    تو ہندو ہے مسلماں ہے یہودی ہے کہ ترسا ہے

    سنے مردہ تو جی اٹھے بدن میں روح پھر آئے

    گلے میں اے صنم نام خدا کیا تان پلٹا ہے

    خدا عالم ہے مضمون خیالی ہیں تصور میں

    نہ مجھ کو کچھ تعلق ہے نہ میری اس کو پروا ہے

    خدا جانے کیا کس بت نے کافر اک مسلماں کو

    جنیو ہے گلے میں مہرؔ کے ماتھے پہ ٹیکا ہے

    کیا کافر نے کافر مہرؔ سے مرد مسلماں کو

    جنیو رشتۂ تسبیح داغ سجدہ ٹیکا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے