aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بوئے نسیم سے کبھی باد شمال سے

عبد العزیز خالد

بوئے نسیم سے کبھی باد شمال سے

عبد العزیز خالد

MORE BYعبد العزیز خالد

    بوئے نسیم سے کبھی باد شمال سے

    کسب نشاط کرتا ہوں تیرے جمال سے

    جاں دادۂ لطافت ذکر حبیب کو

    رغبت نہیں فسانۂ جاہ و جلال سے

    اس حسن بے حجاب کی شادابیاں نہ پوچھ

    گویا کہ بے نیاز ہے فکر مآل سے

    یہ عیش کاش عشرت جاوید ہو سکے

    پہلو میں دل دھڑکتا ہے خوف زوال سے

    جل اٹھتے ہیں حسین دیے آرزؤں کے

    ایوان غم میں آج بھی تیرے خیال سے

    گہہ گہہ مٹاتا ہوں غم دوراں کی تلخیاں

    یاقوت رنگ ہونٹوں کے آب زلال سے

    مہتاب وش نکھرتی ہیں افسردہ شوخیاں

    اس چہرۂ صبیح پہ عکس ملال سے

    مأخذ:

    زنجیر رم آہو (Pg. 235)

    • مصنف: عبد العزیز خالد
      • ناشر: شیخ غلام علی اینڈ سنز ایجوکیشنل پبلیشرز، لاہور
      • سن اشاعت: 1974

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے