Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دست بردارئ تعلیم نہیں ہو سکتی

امان حیدر

دست بردارئ تعلیم نہیں ہو سکتی

امان حیدر

MORE BYامان حیدر

    دست بردارئ تعلیم نہیں ہو سکتی

    فکر اپنی کبھی دو نیم نہیں ہو سکتی

    دوستا اپنی غریبی کا بہانا نہ بنا

    کیا غذا فاقوں میں تقسیم نہیں ہو سکتی

    کچھ سخن فہم ہی اشعار سمجھ پاتے ہیں

    سب سے تشریح مفاہیم نہیں ہو سکتی

    کیا کہا دشت میں شمشیر سے خائف تھے گلے

    بات یہ قابل تسلیم نہیں ہو سکتی

    کس کو کیا دینا ہے یہ صرف خدا جانتا ہے

    وہ نہیں چاہے تو تعظیم نہیں ہو سکتی

    یہ جو اللہ نے چودہ کی بنائی ہوئی ہے

    اس سے بہتر کوئی تنظیم نہیں ہو سکتی

    کتنی ہی عطر مودت میں نہا لے لیکن

    القمہ کوثر و تسنیم نہیں ہو سکتی

    اپنے اکبر کو بھی قربان کریں گے شبیر

    ختم تحریک براہیم نہیں ہو سکتی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے