aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل ہی دل میں آرزو جس کی کیا کرتے تھے ہم

پریمودا الحان

دل ہی دل میں آرزو جس کی کیا کرتے تھے ہم

پریمودا الحان

MORE BYپریمودا الحان

    دل ہی دل میں آرزو جس کی کیا کرتے تھے ہم

    مشورے بھی عشق کے اس کو دیا کرتے تھے ہم

    جانے کتنے سال گزرے جانے کتنے دن گئے

    ایک ایسا دور بھی تھا جب جیا کرتے تھے ہم

    اب چھپائے پھر رہے ہیں ہم جو اپنے زخم دل

    ان پیالوں سے کبھی کھل کر پیا کرتے تھے ہم

    ہم کو ہر مخلص دوا بھی لگتی ہے خنجر سی اب

    ایک ظالم کی بلائیں سر لیا کرتے تھے ہم

    روشنی کے درمیان اک تیرگی سے دل ملا

    پھر بنانے تیرگی خود ہی ضیا کرتے تھے ہم

    اس کے جانے کا سبب سوچا تو الجھے خود سے ہی

    آپ ہی اپنا گریباں پھر سیا کرتے تھے ہم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے