Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل میں احساس کی مٹی ہو سب کا دکھ ضم کرنے کے لئے

وکاس شرما راز

دل میں احساس کی مٹی ہو سب کا دکھ ضم کرنے کے لئے

وکاس شرما راز

MORE BYوکاس شرما راز

    دلچسپ معلومات

    साक़ी फ़ारूक़ी की नज़्र

    دل میں احساس کی مٹی ہو سب کا دکھ ضم کرنے کے لئے

    بن میں جانا ہی کافی نہیں خود کو گوتم کرنے کے لئے

    پہلے خود پر کچھ طنز کئے پھر خوب ہنسے پھر بین کیا

    ماحول بنایا یوں ہم نے اپنا ماتم کرنے کے لئے

    مت آنا اس کے جھانسے میں یہ جنگل تو مایاوی ہے

    لوٹے ہی نہ اب تک وہ آہو جو گئے تھے رم کرنے کے لئے

    رگ رگ میں لہو کے دورے کی لے تال سے گہری نسبت ہے

    دھن ایک مسلسل بجتی ہے رقص پیہم کرنے کے لئے

    دل دریا کی ان لہروں میں ہم شام ڈھلے ہی ترتے ہیں

    کار شب سے پہلے خود کو کچھ تازہ دم کرنے کے لئے

    اس کھیل میں واپس آنے کو جانے کتنے یگ لگتے ہیں

    پر ایک جنم ہی لگتا ہے ہستی کو عدم کرنے کے لئے

    ہم ایسے بھی نقصان میں تھے ہم ایسے بھی نقصان میں ہیں

    آنکھیں صحرا کر ڈالی ہیں دل بنجر نم کرنے کے لئے

    مأخذ :
    • کتاب : ہم زمیں پر آسماں کے پھول ہیں (Pg. 78)
    • Author : وکاس شرما راز
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2025)
    • اشاعت : 3rd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے