Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دن ڈھل چکا تھا اور پرندہ سفر میں تھا

وزیر آغا

دن ڈھل چکا تھا اور پرندہ سفر میں تھا

وزیر آغا

MORE BYوزیر آغا

    دن ڈھل چکا تھا اور پرندہ سفر میں تھا

    سارا لہو بدن کا رواں مشت پر میں تھا

    جاتے کہاں کہ رات کی بانہیں تھیں مشتعل

    چھپتے کہاں کہ سارا جہاں اپنے گھر میں تھا

    حد افق پہ شام تھی خیمے میں منتظر

    آنسو کا اک پہاڑ سا حائل نظر میں تھا

    لو وہ بھی خشک ریت کے ٹیلے میں ڈھل گیا

    کل تک جو ایک کوہ گراں رہ گزر میں تھا

    اترا تھا وحشی چڑیوں کا لشکر زمین پر

    پھر اک بھی سبز پات نہ سارے نگر میں تھا

    پاگل سی اک صدا کسی اجڑے مکاں میں تھی

    کھڑکی میں اک چراغ بھری‌ دوپہر میں تھا

    اس کا بدن تھا خوف کی حدت سے شعلہ وش

    سورج کا اک گلاب سا طشت سحر میں تھا

    مأخذ:

    Rooh-e-Ghazal,Pachas Sala Intekhab (Pg. 530)

      • اشاعت: 1993
      • ناشر: انجمن روح ادب، الہ آباد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے