Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک کیف سرمدی سے کھیلتا رہتا رہوں میں

آغا نگینوی

ایک کیف سرمدی سے کھیلتا رہتا رہوں میں

آغا نگینوی

MORE BYآغا نگینوی

    ایک کیف سرمدی سے کھیلتا رہتا رہوں میں

    بندگی میں بندگی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    رات دن زندہ دلی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    رنج و غم میں بھی خوشی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    آج کل اختر شماروں میں ہے میرا بھی شمار

    رات میں بھی روشنی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    موت میں ہی زندگی ہے مثل پروانہ مری

    شمع کی تابندگی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    طوق گردن سے ملا ذوق گرانباری مجھے

    لیکن اس محنت کشی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    بندۂ مزدور کی عزت بچانے کے لیے

    عز و جاہ قیصری سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    بار خاطر بن گئی گو یار شاطر کی بساط

    لیکن اس پر سادگی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    اللہ اللہ میرا شوق جذب کامل دیکھنا

    فکر وحدت میں دوئی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    وہ مرے ایوان غم میں زینت گلدستہ ہے

    پھول کی افسردگی سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    وہ یہ کہتے ہیں کہ فرصت میں بہل جاتا ہے دل

    اپنے احسن کاظمیؔ سے کھیلتا رہتا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے