عوض دیوں کے وہ راتیں اجالنے والے
عوض دیوں کے وہ راتیں اجالنے والے
سنا ہے جل گئے سورج کو پالنے والے
جو مجھ کو جھونک کے بھاگے ہیں جنگ میں تنہا
ہیں میرے بعد خلافت سنبھالنے والے
یہ جن کی چوک میں لاشیں پڑی ہیں لا وارث
یہی تھے پیار کی راہیں نکالنے والے
زباں ہی جس کی نہیں ہے وہ بول پائے کیا
بجھے چراغ میں اے تیل ڈالنے والے
ارے بلا کہ انہیں آئنہ دکھائیں ہم
کہاں ہیں چاند پہ کیچڑ اچھالنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.