Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غم خاموش جو با اشک چکاں رکھتا ہوں

نشور واحدی

غم خاموش جو با اشک چکاں رکھتا ہوں

نشور واحدی

MORE BYنشور واحدی

    غم خاموش جو با اشک چکاں رکھتا ہوں

    ایک ٹھہرے ہوئے دریا کو رواں رکھتا ہوں

    اک بدلتی ہوئی دنیا کا سماں رکھتا ہوں

    ان کی جانب سے محبت کا گماں رکھتا ہوں

    شوق‌ تازہ ہو کہ ہو حسرت بالیدہ کوئی

    کچھ نہ کچھ سلسلۂ آہ و فغاں رکھتا ہوں

    کچھ جھجکتی ہوئی نظریں ہیں خریدار جمیل

    میں بھی پلکوں پہ ستاروں کی دکاں رکھتا ہوں

    منتظر ہیں حرم و دیر کے گوشے یعنی

    میں نے جو شمع جلائی ہے کہاں رکھتا ہوں

    مصلحت ہے کہ ترا تیر نہ خالی جائے

    ورنہ مٹھی میں ارادوں کی کماں رکھتا ہوں

    غیر کے ہاتھ میں آزادئ روشن کا چراغ

    میں فقط مردہ چراغوں کا دھواں رکھتا ہوں

    داغ ہوں لالۂ اقوام جہاں کے دل کا

    میں بہاروں کے کلیجے پہ خزاں رکھتا ہوں

    تیری بخشی ہوئی آزاد جبیں کی سوگند

    ایک سجدہ بھی غلامی میں گراں رکھتا ہوں

    کوئی منزل ہو مجھے آبلہ پائی سے ہے کام

    کچھ زمیں کہتی ہے میں پاؤں جہاں رکھتا ہوں

    انقلابات و عزائم کے سنورنے کے لئے

    ایک آئینہ پس‌ لفظ و بیاں رکھتا ہوں

    میری دنیا میں نہ کعبہ ہے نہ بت خانہ نشورؔ

    دل کے گوشے میں مگر دیر مغاں رکھتا ہوں

    مأخذ:

    Sawad-e-manzil (Pg. 185)

    • مصنف: Nushoor wahedi
      • اشاعت: 2009
      • ناشر: Sarvat Wahidi D/o Nushoor wahedi
      • سن اشاعت: 2009

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے