غم کے مارے تجھے جب دیکھتے ہیں
غم کے مارے تجھے جب دیکھتے ہیں
کیفیت دل کہ عجب دیکھتے ہیں
بھول جانے کا گلہ کیا ہی کریں
بھول جانے کا سبب دیکھتے ہیں
خواب محتاج نہیں آنکھوں کے
خواب آنکھوں سے بھی کب دیکھتے ہیں
یوں گلے ملنے میں تاخیر ہوئی
وہ جبیں چوم کے لب دیکھتے ہیں
روشنی دیتے ہیں یہ شمس و قمر
یہ کہاں نام و نسب دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.