Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فروغ دیدہ و دل لالۂ سحر کی طرح

علی سردار جعفری

فروغ دیدہ و دل لالۂ سحر کی طرح

علی سردار جعفری

MORE BYعلی سردار جعفری

    فروغ دیدہ و دل لالۂ سحر کی طرح

    اجالا بن کے رہو شمع رہ گزر کی طرح

    پیمبروں کی طرح سے جیو زمانے میں

    پیام شوق بنو دولت ہنر کی طرح

    یہ زندگی بھی کوئی زندگی ہے ہم نفسو

    ستارہ بن کے جلے بجھ گئے شرر کی طرح

    ڈرا سکی نہ مجھے تیرگی زمانے کی

    اندھیری رات سے گزرا ہوں میں قمر کی طرح

    سمندروں کے تلاطم نے مجھ کو پالا ہے

    چمک رہا ہوں اسی واسطے گہر کی طرح

    تمام کوہ و تل و بحر و بر ہیں زیر نگیں

    کھلا ہوا ہوں میں شاہیں کے بال و پر کی طرح

    تمام دولت کونین ہے خراج اس کا

    یہ دل نہیں کسی لوٹے ہوئے نگر کی طرح

    گزر کے خار سے غنچے سے گل سے شبنم سے

    میں شاخ وقت میں آیا ہوں اک ثمر کی طرح

    میں دل میں تلخیٔ زہراب غم بھی رکھتا ہوں

    نہ مثل شہد ہوں شیریں نہ میں شکر کی طرح

    خزاں کے دست ستم نے مجھے چھوا ہے مگر

    تمام شعلہ و شبنم ہوں کاشمر کی طرح

    مری نوا میں ہے لطف و سرور صبح نشاط

    ہر ایک شعر ہے رندوں کی شام تر کی طرح

    یہ فاتحانہ غزل عصر نو کا ہے آہنگ

    بلند و پست کو دیکھا ہے دیدہ ور کی طرح

    مأخذ:

    Ek Khvab aur (Pg. 93)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے