ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح

مجروح سلطانپوری

ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح

مجروح سلطانپوری

MORE BYمجروح سلطانپوری

    دلچسپ معلومات

    1970 -فلم دستک

    ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح

    اٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح

    اس کوئے تشنگی میں بہت ہے کہ ایک جام

    ہاتھ آ گیا ہے دولت بیدار کی طرح

    وہ تو کہیں ہے اور مگر دل کے آس پاس

    پھرتی ہے کوئی شے نگہ یار کی طرح

    سیدھی ہے راہ شوق پہ یوں ہی کہیں کہیں

    خم ہو گئی ہے گیسوئے دلدار کی طرح

    بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاں

    ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح

    اب جا کے کچھ کھلا ہنر ناخن جنوں

    زخم جگر ہوئے لب و رخسار کی طرح

    مجروحؔ لکھ رہے ہیں وہ اہل وفا کا نام

    ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہ گار کی طرح

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    لتا منگیشکر

    لتا منگیشکر

    مجروح سلطانپوری

    مجروح سلطانپوری

    RECITATIONS

    مجروح سلطانپوری

    مجروح سلطانپوری,

    شکیل جمالی

    شکیل جمالی,

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    مجروح سلطانپوری

    مجروح سلطانپوری,

    مجروح سلطانپوری

    ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح مجروح سلطانپوری

    شکیل جمالی

    ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح شکیل جمالی

    نعمان شوق

    ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح نعمان شوق

    مجروح سلطانپوری

    ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح مجروح سلطانپوری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے