Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے جان حزیں ایک لب روح فزا دو

اسماعیل میرٹھی

ہے جان حزیں ایک لب روح فزا دو

اسماعیل میرٹھی

MORE BYاسماعیل میرٹھی

    ہے جان حزیں ایک لب روح فزا دو

    اے کاش کہ اس ایک کی ہو جائیں دوا دو

    تھا خار جگر ہجر میں تنہا غم دوری

    ہیں آفت جاں وصل میں اب شرم و حیا دو

    مستانہ روش کیوں نہ چلے وہ نگۂ ناز

    آنکھیں ہیں کہ ہیں جام مئے ہوش ربا دو

    جی تنگ ہے کیا کیجئے اور جوش بلا یہ

    دل ایک ہے کیا دیجئے اور زلف دوتا دو

    ہے عین عنایت جو نشاں پوچھئے میرا

    یہ بھی نہیں منظور تو اپنا ہی پتا دو

    کیا دام فریب اس نے بچھایا ہے دل آویز

    دو آن پھنسیں اور جو ہو جائیں رہا دو

    گر ناز خود آرا کو ہے یکتائی کا دعویٰ

    کیوں آئینہ دیکھا کہ ہوئے جلوہ نما دو

    بے باکی و شوخی بھی ہے اور شرم و حیا بھی

    دو محرم اسرار ہیں تو پردہ کشا دو

    دو گیسو و دو زلف بلا خیز ہیں چاروں

    ہاں کاکل خم دار بھی ہیں ان کے سوا دو

    وہ طرز و روش ہائے وہ انداز و ادا حیف

    کیا بچتے دل و جان کجا چار کجا دو

    سیریٔ نظر بھی نہ ہوئی ہائے میسر

    آنکھیں جو ہوئیں چار لگے تیر قضا دو

    مأخذ:

    Kulliyat-w-Hayat-e-Ismail Ba-Tasveer (Pg. ebook-491 page-303)

    • مصنف: محمد اسلم سیفی
      • اشاعت: 1939
      • ناشر: دیال پرنٹنگ پریس، دہلی
      • سن اشاعت: 1939

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے