aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حیران سی ہے بھچک رہی ہے

رند لکھنوی

حیران سی ہے بھچک رہی ہے

رند لکھنوی

MORE BYرند لکھنوی

    حیران سی ہے بھچک رہی ہے

    نرگس کس گل کو تک رہی ہے

    آئی ہے بہار غنچے چٹکے

    کیا پھولوں کی بو مہک رہی ہے

    مے خانے پہ مینہ برس رہا ہے

    بجلی کیسی چمک رہی ہے

    باقی ہے اثر ابھی جنوں کا

    سودا تو گیا ہے جھک رہی ہے

    پوچھو نہ جلن کا دل کے احوال

    اک آگ پڑی دہک رہی ہے

    نرگس کو تو آنکھ اٹھا کے دیکھو

    کس یاس سے تم کو تک رہی ہے

    لیلیٰ مجنوں کا رٹتی ہے نام

    دیوانی ہوئی ہے بک رہی ہے

    پیغام بہار آن پہونچا

    بلبل کیا کیا چہک رہی ہے

    مژگاں کا جو دل میں ہے تصور

    اک پھانس پڑی کھٹک رہی ہے

    ہو جائے گا رام رفتہ رفتہ

    وحشت تو مٹی جھجک رہی ہے

    باقی جو یہ جان ناتواں ہے

    کیا زندوں میں ہے سسک رہی ہے

    آنے کی ترے ہی منتظر ہے

    او موت کہاں تو تھک رہی ہے

    کیا شوخ ہے وہ سنہری رنگت

    کندن کی طرح دمک رہی ہے

    روئے رنگیں عرق فشاں ہے

    شبنم گل سے ٹپک رہی ہے

    ہم رندؔ ہیں بزم اپنی کس رات

    بے جام مے و گزک رہی ہے

    مأخذ:

    Deewan-e-Rind(Guldast-e-ishq) (Rekhta Website) (Pg. 276)

    • مصنف: رند لکھنوی
      • اشاعت: 1931
      • ناشر: منشی نول کشور، لکھنؤ
      • سن اشاعت: 1930

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے