Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم نے احسان اسیری کا نہ برباد کیا

اسد علی خان قلق

ہم نے احسان اسیری کا نہ برباد کیا

اسد علی خان قلق

MORE BYاسد علی خان قلق

    ہم نے احسان اسیری کا نہ برباد کیا

    مرتے دم منہ طرف خانۂ صیاد کیا

    اب کی صیاد نے طرفہ ستم ایجاد کیا

    بے پر و بال سمجھ کر ہمیں آزاد کیا

    کیا تری یاد کریں گے فلک ناانصاف

    دل ناشاد ہمارا نہ کبھی شاد کیا

    دل پہ صدمے لیے جور و ستم خوباں کے

    ضبط دیکھو نہ کبھی وا لب فریاد کیا

    آسماں کی نہ شکایت نہ حسینوں کا گلا

    دل نا فہم نے میرے مجھے برباد کیا

    اتنا شکوہ ہے خیال رخ جاناں سے ہمیں

    دل ویراں نہ ہمارا کبھی آباد کیا

    شیفتہ کر کے مجھے اک بنے ہرجائی پر

    خوب رسوائے جہاں اے دل ناشاد کیا

    ہاتھ آیا کوئی مضمون نیا تو سمجھا

    مجھ کو فرزند خدا نے مرے امداد کیا

    عشق خوباں میں ہوا رنج تو راحت سمجھا

    شکر میں نے عوض شکوۂ بیداد کیا

    کفر و اسلام کے جھگڑوں سے چھڑایا صد شکر

    قید مذہب سے جنوں نے مجھے آزاد کیا

    محفل غیر میں بلوا کے جلایا ہم کو

    تم نے خلوت میں کسی دن نہ ہمیں یاد کیا

    جس میں مضمون رقم تھا تری خوش چشمی کا

    تو اسی شعر پہ استاد نے بھی صاد کیا

    کوہ غم ہم نے بھی او غیرت شیریں کاٹا

    جوش الفت میں ترے پیشۂ فرہاد کیا

    ایک دن بھی نہ ہمارا کوئی کہنا مانا

    ہم بجا لائے جو کچھ آپ نے ارشاد کیا

    تیرے دیوانوں کا کس دشت میں مسکن نہ ہوا

    کون سا ہے وہ خرابہ جو نہ آباد کیا

    حسرت قتل ہی نے جان لی اپنی صد شکر

    موت نے ہم کو نہ شرمندۂ جلاد کیا

    دیکھو اس عشق فسوں ساز کے نیرنگ آخر

    جان لی قیس کی ٹکڑے سر فرہاد کیا

    لاکھ چاہا مگر اک شوخ ہمارا نہ ہوا

    کیا جوانی کو قلقؔ مفت میں برباد کیا

    مأخذ:

    Mazhar-e-Ishq (Pg. e-39 p-37)

    • مصنف: اسد علی خان قلق
      • اشاعت: 1911
      • ناشر: منشی نول کشور،کانپور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے