Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمیں جب اپنا تعارف کرانا پڑتا ہے

فرحت احساس

ہمیں جب اپنا تعارف کرانا پڑتا ہے

فرحت احساس

MORE BYفرحت احساس

    ہمیں جب اپنا تعارف کرانا پڑتا ہے

    نہ جانے کتنے دکھوں کو دبانا پڑتا ہے

    اب آ رہا ہو کوئی جسم اس تصوف سے

    تو ہم کو حلقۂ بیعت بڑھانا پڑتا ہے

    کسی کو نیند نہ آتی ہو روشنی میں اگر

    تو خود چراغ محبت بجھانا پڑتا ہے

    بہت زیادہ ہیں خطرے بدن کی محفل میں

    پر اپنی ایک ہی محفل ہے جانا پڑتا ہے

    خدا ہے قادر مطلق یہ بات کھلتی ہے تب

    جب اس سے کام کوئی کافرانہ پڑتا ہے

    بہت زیادہ خوشی سے وفات پا گیا ہو

    تو ایسے دل کو دکھا کر جلانا پڑتا ہے

    ہمارے پاس یہی شاعری کا سکہ ہے

    الٹ پلٹ کے اسی کو چلانا پڑتا ہے

    سنا ہے تم مرے دل کی طرف سے گزرے تھے

    اسی طرف تو مرا کارخانہ پڑتا ہے

    عجیب طرز تغزل ہے یہ میاں احساسؔ

    کہ جسم و روح کو اک سر میں گانا پڑتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے