Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر ایک منظر جاں کو بجھا کے رکھ دیا ہے

کاشف حسین غائر

ہر ایک منظر جاں کو بجھا کے رکھ دیا ہے

کاشف حسین غائر

MORE BYکاشف حسین غائر

    ہر ایک منظر جاں کو بجھا کے رکھ دیا ہے

    کہ ہم نے عشق مقابل انا کے رکھ دیا ہے

    کسی طرف بھی مجھے دیکھنے نہیں دیتا

    اس آئنہ نے تو پتھر بنا کے رکھ دیا ہے

    برے دنوں میں کسی روز کام آئے گا

    سو اچھے وقت میں کچھ زہر لا کے رکھ دیا ہے

    وہ ایک پھول جو رکھا تھا میں نے اس کے لیے

    اٹھایا اس نے مگر مسکرا کے رکھ دیا ہے

    عجیب شور تھا دیوار و در بھی کانپ اٹھے

    عجیب شور تھا مجھ کو ہلا کے رکھ دیا ہے

    خدا کا کام تھا خلق خدا سے کیوں کہتے

    سو اپنا مسئلہ آگے خدا کے رکھ دیا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 33)
    • Author : کاشف حسین غائر
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے