Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر گھڑی اک یہی احساس زیاں رہتا ہے

عالم خورشید

ہر گھڑی اک یہی احساس زیاں رہتا ہے

عالم خورشید

MORE BYعالم خورشید

    ہر گھڑی اک یہی احساس زیاں رہتا ہے

    آگ روشن تھی جہاں صرف دھواں رہتا ہے

    ختم ہوتا ہی نہیں دشت کا اب سناٹا

    کوئی موسم ہو یہاں ایک سماں رہتا ہے

    آ گئی راس مرے دل کی اداسی شاید

    اتنی مدت بھی کہیں دور خزاں رہتا ہے

    پھول کھلتے ہیں تو مرجھائے ہوئے لگتے ہیں

    اک عجب خوف سر شاخ گماں رہتا ہے

    ساز کے تار ہیں ٹوٹے ہوئے مطرب چپ ہیں

    اب فضاؤں میں فقط شور سگاں رہتا ہے

    راستہ چلتے ہوئے لوگ ٹھٹھک جاتے ہیں

    ہر قدم جیسے تہہ سنگ گراں رہتا ہے

    میں بھی رک جاؤں مگر رک نہیں پاتا عالمؔ

    ایک دریا سا سدا مجھ میں رواں رہتا ہے

    مأخذ:

    Khayalabad (Pg. 69)

    • مصنف: Alam khursheed
      • اشاعت: 2003
      • ناشر: Alam khursheed
      • سن اشاعت: 2003

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے