Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گلبانگ تھی گلوں کی ہمارا ترانہ تھا

حاتم علی مہر

گلبانگ تھی گلوں کی ہمارا ترانہ تھا

حاتم علی مہر

MORE BYحاتم علی مہر

    گلبانگ تھی گلوں کی ہمارا ترانہ تھا

    اپنا بھی اس چمن میں کبھی آشیانہ تھا

    کوچہ میں اس کے نالہ میرا بے کسانہ تھا

    اپنا بھی اس چمن میں کبھی آشیانہ تھا

    جب کوئی زلف میں بھی نہ کچھ دخل شانہ تھا

    سودائی تھا مزاج میرا عاشقانہ تھا

    بلبل کو اپنا نالہ موزوں ترانہ تھا

    ہر گل بھی مائل غزل عاشقانہ تھا

    نالوں میں بلبلوں کی جو رنگ ترانہ تھا

    فصل بہار تھی وہ گلوں کا زمانہ تھا

    الجھا ہوا جو گیسوئے جاناں میں شانہ تھا

    سنبل میں ایک اور نیا شاخ شانہ تھا

    سودائیوں کو تھی تری الجھن بلا کی رات

    زلف دوتا کا طول و طویل اک فسانہ تھا

    جاتے ہیں آپ اور برا حال ہے مرا

    آتی جو اب تو موت کو اچھا بہانہ تھا

    تیر نگاہ کی جو کمان تھی جڑی ہوئی

    اپنا جگر کبھی تو کبھی دل نشانہ تھا

    دریاۓ مے کی گھات اتاریں گے ہم انہیں

    شیریں کا جوئے شیر کا اگلا زمانہ تھا

    اپنی شب وصال کا اللہ رے اہتمام

    شبنم کی شبنمی تھی فلک شامیانہ تھا

    کملی کو اپنا تان کے سویا فقیر مست

    کیا پشم تھا امیروں کا جو شامیانہ تھا

    کعبہ کا احترام خدا ساز ہو گیا

    اس وقت میں کہاں یہ ترا آستانہ تھا

    دیر و حرم میں کیا تھا اگر ہم سے پوچھئے

    شایان سجدۂ یار ترا آستانہ تھا

    کنج قفس میں شکوۂ صیاد کیا کروں

    اس کا قصور کیا ہے میرا آب و دانہ تھا

    روزی ہوا ہے دانۂ زنجیر و آب تیغ

    قسمت کا عاشقوں کی یہ ہے آب و دانہ تھا

    لوہے کے تھے چنے ترے چھینٹے غضب کے تھی

    صیاد خوب اپنے لیے آب و دانہ تھا

    ہو مجھ سا عندلیب خوش الحان اسیر دام

    صیاد کا نصیب میرا آب و دانہ تھا

    گندم جو خلد میں تو یہاں تھی شراب ناب

    اک میں تھا دو جگہ پہ مرا آب و دانہ تھا

    رند شراب خار رہا میں تمام عمر

    انگور کا نصیب مجھے آب و دانہ تھا

    میں وہ صدف ہوں جس کے ہے دریا دلی کا شور

    جو ہنس چگ رہا ہے مرا آب و دانہ تھا

    بلبل کے آگے اپنی بڑی بات رہ گئی

    غنچہ سے تو کہیں تیرا چھوٹا دیا نہ ہاتھ

    رنگیں خیالیاں دم فکر سخن نہ تھیں

    زیب تن عروس لباس شہانہ تھا

    مسی کبھی ملی کبھی گیسو بنا کئے

    شب بھر شب وصال میں حیلہ بہانہ تھا

    تجھ سے سوا تو اے صنم اللہ کا ہی نام

    اچھا تھا ہاں حسین تھا یوسف برا نہ تھا

    یاران رفتگاں کا نشاں خاک ڈھونڈیئے

    ریگ رواں کا قافلہ تھا جو روانہ تھا

    منہ دیکھی ان کے سامنے کہتے نہیں ہیں ہم

    اپنی زبان پہ وصف دہن غائبانہ تھا

    باد بہار جا کے اوڑا لائی باغ میں

    کیا گنج شائیگان زر گل کا خزانہ تھا

    اپنا سمند عمر جما جم کے اڑ گیا

    شاید ہمارا راز نفس تازیانہ تھا

    راز نہاں کسی پہ نہ اپنا عیاں ہوا

    نا آشنائے گوش ہمارا فسانہ تھا

    پہچانئے تو خاک کے پتلوں کی خاک کو

    بیگانہ کون کون سا ان میں یگانہ تھا

    اس شعلہ رو کی تھی جو دل صاف میں جگہ

    آتش کدہ یہ مہرؔ کا آئینہ خانہ تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے