Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہوا کے لب پہ نئے انتساب سے کچھ ہیں

عذرا وحید

ہوا کے لب پہ نئے انتساب سے کچھ ہیں

عذرا وحید

MORE BYعذرا وحید

    ہوا کے لب پہ نئے انتساب سے کچھ ہیں

    کہ شاخ وصل پہ تازہ گلاب سے کچھ ہیں

    یہ پل کا قصہ ہے صدیوں پہ جو محیط رہا

    بر آب ساعت گزراں حباب سے کچھ ہیں

    ہجوم ہم کو سر آنکھوں پہ کیوں بٹھائے رہا

    دل و نظر پہ ہمارے عذاب سے کچھ ہیں

    لہو رلاتے ہیں اور پھر بھی یاد آتے ہیں

    محبتوں کے پرانے نصاب سے کچھ ہیں

    اترتے رہتے ہیں آنکھوں کے آئنوں پہ سدا

    کتاب خستہ میں گم گشتہ باب سے کچھ ہیں

    سوائے تشنگی کچھ اور دے سکے نہ ہمیں

    جو زیر آب چمکتے سراب سے کچھ ہیں

    مدام ان کو چمکنا بغیر خوف فنا

    یہ آسمان پہ جو بے حساب سے کچھ ہیں

    مأخذ:

    Lahar Lahar (Pg. 169)

    • مصنف: عذرا وحید
      • اشاعت: 1989
      • ناشر: کاروان ادب ملتان صدر، لاہور
      • سن اشاعت: 1989

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے