ہوا سے بات کرنا چاہتی ہوں
ہوا سے بات کرنا چاہتی ہوں
میں شعلہ ہوں بکھرنا چاہتی ہوں
میں سیدھی سادی سی لڑکی ہوں لیکن
تری خاطر سنورنا چاہتی ہوں
مرے پیروں میں دریا بہہ رہا ہے
سمندر میں اترنا چاہتی ہوں
وہ صورت بھولتی جاتی ہے مجھ کو
میں اس کو یاد کرنا چاہتی ہوں
محبت روگ بنتی جا رہی ہے
میں وعدے سے مکرنا چاہتی ہوں
بہت الجھی ہوئی ہستی ہوں پونمؔ
ذرا سا اب سنورنا چاہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.