حدود قریہ وہم و گماں میں کوئی نہیں
حدود قریہ وہم و گماں میں کوئی نہیں
مرے علاوہ مرے کارواں میں کوئی نہیں
چراغ جلتے ہیں کیوں رات بھر مرے دل میں
بہت دنوں سے اگر اس مکاں میں کوئی نہیں
ہے میری فتح و ہزیمت کا کیوں اثر اس پر
شریک اگر مرے سود و زیاں میں کوئی نہیں
ٹھہر سکے جو مرے سامنے گھڑی دو گھڑی
وہ شہسوار صف دشمناں میں کوئی نہیں
بھٹک رہا ہوں ہجوم نجوم میں تنہا
کہ مجھ سا اور کسی کہکشاں میں کوئی نہیں
عجیب ایک مسرت سے آشنا ہیں وہ
اسیر غم ترے آشفتگاں میں کوئی نہیں
ملی ہو جس کو وراثت میں عمر بھر ساجدؔ
وہ خوش نصیب کسی خاک داں میں کوئی نہیں
مأخذ:
Urdu Adab (Pg. 53)
- مصنف: Iqbal Hussain
-
- اشاعت: Jan, Feb. Mar 1996
- ناشر: Iqbal Hussain Publishers
- سن اشاعت: Jan, Feb. Mar 1996
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.