حسن کے اور ترے جمال کے ہیں
سارے موسم یہاں کمال کے ہیں
میری آنکھوں میں دیکھ لے آ کر
کتنے مطلب ترے سوال کے ہیں
میں بھی سورج کی طرح تنہا ہوں
منتظر سب مرے زوال کے ہیں
چاند میں ڈھال کر تجھے دیکھیں
تیرے عاشق بڑے کمال کے ہیں
کوئی موسم ہو یار آ بھی جا
سارے موسم شب وصال کے ہیں
یہ جو اشعار میں چمک ہے وسیمؔ
معجزے یہ ترے خیال کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.