Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حسن کی اک چنگاری نے کیا خوب لگائی عشق کی آگ

پروین سلطانہ صباؔ

حسن کی اک چنگاری نے کیا خوب لگائی عشق کی آگ

پروین سلطانہ صباؔ

MORE BYپروین سلطانہ صباؔ

    حسن کی اک چنگاری نے کیا خوب لگائی عشق کی آگ

    رخ پر زلف کا جھونکا آیا اور لہرائی عشق کی آگ

    آنکھ سے نکلی اک دستک نے دل دروازہ کھول دیا

    پیار کا اک گلدستہ تھامے ملنے آئی عشق کی آگ

    ساتھ میں جینا ساتھ میں مرنا رشتہ اپنی صدیوں کا

    ہمجولی ہو اپنی جیسے یا ماں جائی عشق کی آگ

    پیر میں چکر ہاتھ میں کاسہ دل والوں کی بستی میں

    پیار کی دولت لینے نکلے ہاتھ میں آئی عشق کی آگ

    ہجر کے تپتے صحرا میں اک یاد کے گھونٹ سے دم آیا

    بالکل جان نکلنے کو تھی جب پہنچائی عشق کی آگ

    اس ظالم کی نظروں میں کچھ جادو جیسی بات تو تھی

    پہلے پیار کا روپ سجایا پھر سلگائی عشق کی آگ

    ہجر کے ہاتھوں دل کی زمیں پر ناگ پھنی جب کاشت ہوئے

    ہم نے یاد کی کلیاں سونگھیں اور مہکائی عشق کی آگ

    دنیا بھر کی نہریں دریا اور سمندر سوکھ گئے

    سوہنی اپنے کچے گھڑے میں جب بھر لائی عشق کی آگ

    یوں تو صباؔ ہم ہر موسم میں آگ میں زندہ جلتے ہیں

    ساون کی رت نے لیکن کھل کر برسائی عشق کی آگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے