کشادہ صحن کھلی کھڑکیاں سنہری دھوپ
کشادہ صحن کھلی کھڑکیاں سنہری دھوپ
قدیم پیڑ جھکی ٹہنیاں سنہری دھوپ
وہ جستجو کا نشہ بچپنے کے وہ موسم
لدی پھندی ہوئی جھر بیریاں سنہری دھوپ
لپے پتے ہوئے آنگن میں دھوپ چھاؤں کا کھیل
وہ میرے گاؤں کا کچا مکاں سنہری دھوپ
نگلتا جاتا ہے بارود رنگ پھْولوں کے
یہ مجھ سے کرتی ہے سرگوشیاں سنہری دھوپ
کہاں سے لائیں گے بچوں کے واسطے اپنے
گئی صدی کا کھلا آسماں سنہری دھوپ
کہانیوں میں سنایا کریں گے آگے لوگ
ستارہ پھول دھنک تتلیاں سنہری دھوپ
خدا نہ کردہ کہ مٹی سے ہو کبھی ناراض
یہ مسکراتی ہوئی مہرباں سنہری دھوپ
- کتاب : ایک دیا اور ایک پھول (Pg. 92)
- Author : عشرت آفریں
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.