Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میرا

سیماب اکبرآبادی

جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میرا

سیماب اکبرآبادی

MORE BYسیماب اکبرآبادی

    جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میرا

    صبح کے بھیس میں نکلا ہے گریباں میرا

    فطرت آرائے جنوں ہے تن عریاں میرا

    میری بیچارگیاں ہیں سر و ساماں میرا

    غلبۂ یاس بجا شدت حرماں تسلیم

    میں سمجھتا ہوں کہ مرنا نہیں آساں میرا

    توڑ کلیاں مگر اے خانہ بر انداز چمن

    عرض یہ ہے کہ نشیمن نہ ہو عریاں میرا

    تمہیں کیوں مد نظر اب ہے خرابی اس کی

    تم تو کہتے تھے کہ گھر ہے دل انساں میرا

    تھا یہ فیض نگہ لطف و کرم اے سیمابؔ

    ہو گیا حرف غلط دفتر عصیاں میرا

    مأخذ:

    Rooh-e-Ghazal,Pachas Sala Intekhab (Pg. 99)

      • اشاعت: 1993
      • ناشر: انجمن روح ادب، الہ آباد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے