aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جام کھنکے تو سنبھالا نہ گیا دل تم سے

اعزاز افضل

جام کھنکے تو سنبھالا نہ گیا دل تم سے

اعزاز افضل

MORE BYاعزاز افضل

    جام کھنکے تو سنبھالا نہ گیا دل تم سے

    ہے ابھی دور بہت ضبط کی منزل تم سے

    ہم تو دریا میں بہت دور نکل آئے ہیں

    لوٹ جاؤ ابھی نزدیک ہے ساحل تم سے

    جستجو سرحد ادراک سے آگے نہ بڑھی

    دو قدم طے نہ ہوا مرحلۂ دل تم سے

    خلوت شوق کے در بند کئے لیتا ہوں

    اب شکایت نہ کرے گی کوئی محفل تم سے

    سخت جانی مری آسودۂ خنجر تو نہ تھی

    کیوں نکالا گیا حوصلۂ دل تم سے

    تم تو نغموں کی فصیلوں پہ بہت نازاں تھے

    کیوں دبایا نہ گیا شور سلاسل تم سے

    دھڑکنوں کو نظر انداز کئے جاتے ہو

    پھر نہ کہنا کہ مخاطب نہ ہوا دل تم سے

    مأخذ:

    Kalam-e-aizaz afzal (Pg. 151)

    • مصنف: Aizaz Afzal
      • ناشر: Usmania Book Depot

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے