Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جیسے ہم آتے ہیں خدمت میں سبھی آیا کریں

محشر بدایونی

جیسے ہم آتے ہیں خدمت میں سبھی آیا کریں

محشر بدایونی

MORE BYمحشر بدایونی

    جیسے ہم آتے ہیں خدمت میں سبھی آیا کریں

    لیکن اے جان کرم جب ہم چلے جایا کریں

    میرا ذکر آتے ہی چپ ہونے کا کوئی مدعا

    کچھ تو آخر وہ مرے بارے میں فرمایا کریں

    سب ہیں ویسے اور کوئی بھی نہیں اس شہر میں

    یہ کہیں جانے کی بستی ہے کہاں جایا کریں

    سب ہیں ویسے اور کوئی بھی نہیں اس شہر میں

    یہ کہیں جانے کی بستی ہے کہاں جایا کریں

    تشنگی بھی مصلحت ہے لیکن اندازے کے ساتھ

    ظرف والے اب ہمیں اتنا نہ ترسایا کریں

    کل سے کچھ گلیوں میں باتیں ہو رہی ہیں اور ادھر

    ہم بھی اب ٹھہریں گے کم وہ بھی گزر جایا کریں

    ہم تو قصے کہتے کہتے تھک گئے چپ ہو گئے

    اب ہماری داستانیں لوگ دہرایا کریں

    مجھ کو گھر کی رونقوں نے یہ نہ دی ہوگی دعا

    تیرے سر پر عمر بھر تنہائیاں سایا کریں

    کیا تسلی دوں اب اس ارمان طفلاں پر کہ آپ

    کوئی دن تو رات سے پہلے بھی گھر آیا کریں

    ہو شمار اپنا بھی آسودہ نصیبوں میں اگر

    آگہی کے زخم بازاروں میں بک جایا کریں

    محشرؔ اچھا ہے خیال رسم و راہ دل مگر

    بات نازک ہے زباں پر سوچ کر لایا کریں

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Mahshar Badayuni (Pg. 61)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے