جھوم کے ابر اٹھا چند ہی لمحات کے بعد
جھوم کے ابر اٹھا چند ہی لمحات کے بعد
آسماں ٹوٹ کے برسا ہے مناجات کے بعد
اب وہ نا کردہ گناہوں کے بنے ہیں مجرم
قتل ہونے سے بچے تھے جو فسادات کے بعد
ہم نشیں تاج کی تعمیر کو آسان نہ جان
ہاتھ کٹ جاتے ہیں اکرام و عنایات کے بعد
تجھ کو پانے کی طلب تیرے بچھڑ جانے کا غم
یاد آتی ہے کوئی بات کسی بات کے بعد
چاند کھڑکی سے اتر آیا تھا کمرے میں وسیمؔ
پھر ہمیں نیند نہ آئی کبھی اس رات کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.