Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کب کہا میں نے کہ تم چاہنے والوں میں رہو

اختر آزاد

کب کہا میں نے کہ تم چاہنے والوں میں رہو

اختر آزاد

MORE BYاختر آزاد

    کب کہا میں نے کہ تم چاہنے والوں میں رہو

    تم غزل ہو تو غزل بن کے خیالوں میں رہو

    حسن ایسا ہے تمہارا کہ نہیں جس کا جواب

    اس لئے جان وفا تم تو سوالوں میں رہو

    چھپ گیا چاند اندھیرا ہے بھری محفل میں

    تم مرے دل میں اتر جاؤ اجالوں میں رہو

    اپنی خوشبو کو فضاؤں میں بکھر جانے دو

    پھول بن جاؤ مہکتے ہوئے بالوں میں رہو

    آنے جانے کی کہیں تم کو ضرورت کیا ہے

    شہر خوباں میں رہو مست غزالوں میں رہو

    عمر بھر کے لئے ہو جاؤ کسی کے اخترؔ

    عشق ایسا کرو دنیا کی مثالوں میں رہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے