aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی جو آنکھ پہ گیسوئے یار ہوتا ہے

قمر جلالوی

کبھی جو آنکھ پہ گیسوئے یار ہوتا ہے

قمر جلالوی

MORE BYقمر جلالوی

    کبھی جو آنکھ پہ گیسوئے یار ہوتا ہے

    شراب خانے پہ ابر بہار ہوتا ہے

    کسی کا غم ہو مرے دل پہ بار ہوتا ہے

    اسی کا نام غم روزگار ہوتا ہے

    الٰہی خیر ہو ان بے زباں اسیروں کی

    قفس کے سامنے ذکر بہار ہوتا ہے

    چمن میں ایسے بھی دو چار ہیں چمن والے

    کہ جن کو موسم گل ناگوار ہوتا ہے

    سوال جام ترے میکدے میں اے ساقی

    جواب گردش لیل و نہار ہوتا ہے

    ہمیں وفا پہ وفا آج تک نہ راس آئی

    انہیں ستم پہ ستم سازگار ہوتا ہے

    لبوں پہ آ گیا دم بند ہو چکیں آنکھیں

    چلے بھی آؤ کہ ختم انتظار ہوتا ہے

    کہاں وہ وصل کی راتیں کہاں یہ ہجر کے دن

    خیال گردش لیل و نہار ہوتا ہے

    جنوں تو ایک بڑی چیز ہے محبت میں

    ذرا سے اشک سے راز آشکار ہوتا ہے

    مرے جنازے کو دیکھا تو یاس سے بولے

    یہاں پہ آدمی بے اختیار ہوتا ہے

    خدا رکھے تمہیں کیا کوئی جور بھول گئے

    جو اب تلاش ہمارا مزار ہوتا ہے

    ہمارا زور ہے کیا باغباں اٹھا لیں گے

    یہ آشیاں جو تجھے ناگوار ہوتا ہے

    عجیب کشمکش بحر غم میں دل ہے قمرؔ

    نہ ڈوبتا ہے یہ بیڑا نہ پار ہوتا ہے

    مأخذ:

    Rashq-e-Qamar (Pg. 135)

    • مصنف: Qamar Jalalvi
      • ناشر: Shaikh Shokat ali and Sons

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے