Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی کوزہ کبھی کاسہ کبھی ساغر بناتے ہیں

حنا رضوی

کبھی کوزہ کبھی کاسہ کبھی ساغر بناتے ہیں

حنا رضوی

MORE BYحنا رضوی

    کبھی کوزہ کبھی کاسہ کبھی ساغر بناتے ہیں

    یہ کیسی پیاس کی تسکین کوزہ گر بناتے ہیں

    بناتے ہیں سفینے جو سمندر پار کرنے کو

    وہی پتوار کے ہم راہ کیوں لنگر بناتے ہیں

    چلو مانا کے محنت سے مکاں تم ہی بناتے ہو

    محبت سے مگر اپنی ہمیں تو گھر بناتے ہیں

    جو پہلے ہتھکڑی اور بیڑیاں تھیں بنت حوا کی

    اب ان کی شکل کے اہل جہاں زیور بناتے ہیں

    پھر اس کا وقت رخصت لوٹ کر آنا پلٹ جانا

    ہم اپنی آنکھ میں ہر رات وہ منظر بناتے ہیں

    طبیعت خود بخود مائل کیا کرتی ہے جذبوں کو

    کبھی کیا سوچ کر ہم دوست یا دلبر بناتے ہیں

    وہ بھولا پھر کسی بھی شام گھر واپس نہیں لوٹا

    حناؔ ماں باپ جس کا آج بھی بستر بناتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے