کریں سجدہ تمہیں ہم کس خوشی میں
کریں سجدہ تمہیں ہم کس خوشی میں
سمندر گر نہیں سکتا ندی میں
بہت خاموش رہتا ہے وہ اکثر
کوئی تو بات ہے اس آدمی میں
گئی وہ عمر جس میں خاص تھے تم
سبھی دکھتے ہیں اب مجھ کو سبھی میں
زمانہ خوش ہے کھو کر راہ اپنی
نہیں رکھا ہے اب کچھ رہبری میں
اندھیروں کو وہ کیا الزام دیں گے
ہے جن کا ہاتھ چھوٹا روشنی میں
نہیں ہوتا رہا کچھ بھی کبھی بھی
یہی ہوتا رہا بس زندگی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.