کرتے ہیں ستم روز وہ مرنے نہیں دیتے
کرتے ہیں ستم روز وہ مرنے نہیں دیتے
وہ میرے کسی زخم کو بھرنے نہیں دیتے
یہ سوچ کے دل میں نہیں کینہ کو جگہ دی
نفرت کے سبب دل کو سنورنے نہیں دیتے
چہروں پہ بناوٹ کا لیے پھرتے ہیں غازہ
بس ذات کو اپنی یہ نکھرنے نہیں دیتے
حالات سدھر جائیں مرے کرتی ہوں کوشش
قسمت کے ستارے ہی سدھرنے نہیں دیتے
ظالم ہیں زمانے کے سبھی لوگ رشاؔ جی
یہ حق کی طرف داری بھی کرنے نہیں دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.