aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خاکساری سے تو اکسیر سے آگے بڑھ جا

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

خاکساری سے تو اکسیر سے آگے بڑھ جا

ابوالبقاء صبر سہارنپوری

MORE BYابوالبقاء صبر سہارنپوری

    خاکساری سے تو اکسیر سے آگے بڑھ جا

    وہ زمیں بن کہ فلک پیر سے آگے بڑھ جا

    عمر بھر جس سے گرفتار محبت نہ چھٹیں

    زلف جاناں تو ہی زنجیر سے آگے بڑھ جا

    درد دیکھے جو تجھے دیکھ کے سر کو پٹکے

    غم و اندوہ کی تصویر سے آگے بڑھ جا

    اے سیہ بختی تری خو ہے اگر بڑھنے کی

    یار کی زلف گرہ گیر سے آگے بڑھ جا

    نالۂ نیم شبی کو ہے مری یہ تاکید

    کاٹ میں برش شمشیر سے آگے بڑھ جا

    مژۂ یار کا ابرو سے اشارہ ہے یہی

    تجھ میں طاقت ہے اگر تیر سے آگے بڑھ جا

    تو ہی اے آہ رسا عرش معلیٰ پہ پہنچ

    تو ہی اب نالۂ شبگیر سے آگے بڑھ جا

    پاؤں پیچھے نہ ہٹا منزل مقصود پکڑ

    جو ملے تو اسی رہ گیر سے آگے بڑھ جا

    تجھ کو اے گردش کونین مرے سر کی قسم

    تو مری گردش تقدیر سے آگے بڑھ جا

    ہے نظر باز اگر کر تو نظارہ اس کا

    یار کے حسن کی تنویر سے آگے بڑھ جا

    زندگی چاہے تو ہو جا تو عزیز ہر دل

    ذائقے میں شکر و شیر سے آگے بڑھ جا

    مأخذ:

    دیوان صبر (Pg. 25)

    • مصنف: ابوالبقاء صبر سہارنپوری
      • ناشر: محبوب المطابع، دہلی
      • سن اشاعت: 1960

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے