خبر یہ ملی تھی جفا مسئلہ ہے
خبر یہ ملی تھی جفا مسئلہ ہے
مگر دیکھتا ہوں انا مسئلہ ہے
میاں عشق تو ہے بلا کا ہے لیکن
وہ جس سے ہے اس کی رضا مسئلہ ہے
نہ بے روزگاری نہ غربت نہ نشہ
ابھی عشق سب سے بڑا مسئلہ ہے
مرے خواب کیوں چھینتی ہے ہمیشہ
بتا زندگی مجھ سے کیا مسئلہ ہے
بہت شکریہ جی بہت مہربانی
مرے زخم ہیں یہ مرا مسئلہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.