Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خیال آیا تو رو پڑے گا بس اک فسانہ ہوا کریں گے

آشوتوش تیواری

خیال آیا تو رو پڑے گا بس اک فسانہ ہوا کریں گے

آشوتوش تیواری

MORE BYآشوتوش تیواری

    خیال آیا تو رو پڑے گا بس اک فسانہ ہوا کریں گے

    اگر ہم اک مرتبہ اٹھے تو کہاں تجھے پھر ملا کریں گے

    سوال ہم پر اٹھا کریں گے ہم ایسے مظلوم کیا کریں گے

    ہر ایک در پر جھکا کریں گے سبھی بتوں کو خدا کریں گے

    یہ خشک نظریں جنہیں زمانہ اجاڑ صحرا سمجھ رہا ہے

    کبھی نظر بھر کے دیکھو ان میں کئی سمندر دکھا کریں گے

    ہمارے سینہ کی آگ ہے جس کی روشنی میں تو چل رہا ہے

    تجھے خبر بھی نہ ہو سکے گی ترے ہی اندر جیا کریں گے

    نہ جانے کیسی یہ تشنگی ہے جہاں نہ تھی ریت بھی میسر

    وہیں پہ دریا سا کچھ دکھا ہے اسی کی جانب چلا کریں گے

    وہ زندگی جو کبھی ہماری تھی اور اب میری بھی نہیں ہے

    اسے بسر کس قدر ہے کرنا ملو کبھی مشورہ کریں گے

    کئی مراسم ہیں تجھ سے پیارے محبتیں بھی عداوتیں بھی

    تجھی کو کوسا کریں گے اکثر ترے ہی حق میں دعا کریں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے