خرد جنوں کو اگر بھا گیا تو کیا ہوگا
خرد جنوں کو اگر بھا گیا تو کیا ہوگا
فقیر رقص سے گھبرا گیا تو کیا ہوگا
تمام وقت گزرتا ہے اپنے ساتھ ترا
تو اپنے آپ سے اکتا گیا تو کیا ہوگا
امور دہر میں اس وقت ہوں بہت مصروف
ترا خیال مجھے آ گیا تو کیا ہوگا
ابھی تو روکے ہوئے ہے کہیں کہیں سورج
یہ ابر پوری طرح چھا گیا تو کیا ہوگا
سجی ہوئی ہے تری یاد میرے کمرے میں
اگر یہاں تو کبھی آ گیا تو کیا ہوگا
سوائے جنگ کے صورت نہیں رہی کوئی
انہیں خطوط پہ سوچا گیا تو کیا ہوگا
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 167)
- Author :عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.