کھل گیا بھید خسروی کے بعد
جھولی بھرتی ہے عاجزی کے بعد
آخری عشق جو کیا میں نے
عشق پہلا تھا آخری کے بعد
شام وہ سر پھری ملی مجھ کو
آج اک اور سر پھری کے بعد
پیار کے بعد پیار کر لینا
خود کشی ہے یہ خودکشی کے بعد
ہیں یہ ساون کی بارشیں کیسی
حبس ہوتا ہے تازگی کے بعد
اپنے لفظوں کو چھوڑ آیا ہوں
سانس لیتا ہوں زندگی کے بعد
تجھ کو آربؔ خدا سے مانگا ہے
بندگی کی ہے بندگی کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.