Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خوش نہ ہو چند چراغوں کو بجھانے والے

یاسر ابوالعاص

خوش نہ ہو چند چراغوں کو بجھانے والے

یاسر ابوالعاص

MORE BYیاسر ابوالعاص

    خوش نہ ہو چند چراغوں کو بجھانے والے

    لاکھ آئیں گے ابھی شمع جلانے والے

    تو ستم گر ہے ستم گر ہی کہیں گے ہم تو

    گرچہ کہتے ہوں مسیحا یہ زمانے والے

    تو مجھے خاک زمانے سے مٹا پائے گا

    تجھ سے گزرے ہیں بہت مجھ کو مٹانے والے

    سب پہ حاکم کی اطاعت ہے ضروری لیکن

    ان کے در پر نہیں ہم سر کو جھکانے والے

    کتنی پستی میں ہیں سب تجھ پہ بھروسہ کر کے

    اب کہ ہم چال میں تیری نہیں آنے والے

    اس حکومت کے نشے میں نہ ہو فرعون کے مثل

    غرق ہوتے ہیں خدا خود کو بتانے والے

    ان کے چہرے کی ہنسی صرف دکھاوا ہے کہ خود

    خوب روتے ہیں اکیلے میں ہنسانے والے

    عمر بھر ہو کے قدم بوس گراتے آنسو

    لوٹ آتے جو کبھی چھوڑ کے جانے والے

    روز دیتے ہیں نیا زخم یہ کہہ کر یاسرؔ

    ہیں بہت زخم پہ مرہم کو لگانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے