aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی کا نام لو بے نام افسانے بہت سے ہیں

قمر جلالوی

کسی کا نام لو بے نام افسانے بہت سے ہیں

قمر جلالوی

MORE BYقمر جلالوی

    کسی کا نام لو بے نام افسانے بہت سے ہیں

    نہ جانے کس کو تم کہتے ہو دیوانے بہت سے ہیں

    جفاؤں کے گلے تم سے خدا جانے بہت سے ہیں

    مگر محشر کا دن ہے اپنے بیگانے بہت سے ہیں

    بنائے دے رہی ہیں اجنبی ناداریاں مجھ کو

    تری محفل میں ورنہ جانے پہچانے بہت سے ہیں

    دھری رہ جائے گی پابندیٔ زنداں جو اب چھیڑا

    یہ دربانوں کو سمجھا دو کہ دیوانے بہت سے ہیں

    بس اب سو جاؤ نیند آنکھوں میں ہے کل پھر سنائیں گے

    ذرا سی رہ گئی ہے رات افسانے بہت سے ہیں

    تمہیں کس نے بلایا میکشوں سے یہ نہ کہہ ساقی

    طبیعت مل گئی ہے ورنہ میخانے بہت سے ہیں

    بڑی قربانیوں کے بعد رہنا باغ میں ہوگا

    ابھی تو آشیاں بجلی سے جلوانے بہت سے ہیں

    لکھی ہے خاک اڑانی ہی اگر اپنے مقدر میں

    ترے کوچے پہ کیا موقوف ویرانے بہت سے ہیں

    نہ رو اے شمع موجودہ پتنگوں کی مصیبت پر

    ابھی محفل سے باہر تیرے پروانے بہت سے ہیں

    مرے کہنے سے ہوگی ترک رسم و راہ غیروں سے

    بجا ہے آپ نے کہنے مرے مانے بہت سے ہیں

    قمرؔ اللہ ساتھ ایمان کے منزل پہ پہنچا دے

    حرم کی راہ میں سنتے ہیں بت خانے بہت سے ہیں

    مأخذ:

    Rashq-e-Qamar (Pg. 97)

    • مصنف: Qamar Jalalvi
      • ناشر: Shaikh Shokat ali and Sons

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے