Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کتنے در وا ہیں کہیں آنکھ ملائیں تو سہی

محمود شام

کتنے در وا ہیں کہیں آنکھ ملائیں تو سہی

محمود شام

MORE BYمحمود شام

    کتنے در وا ہیں کہیں آنکھ ملائیں تو سہی

    اس نئے شہر سے کچھ ربط بڑھائیں تو سہی

    کسی خوشبو کے تعاقب میں چلیں گام دو گام

    دھیان میں چاندنی کا شہر بسائیں تو سہی

    کچھ تو کہتی ہے سر شام سمندر کی ہوا

    کبھی ساحل کی خنک ریت پہ جائیں تو سہی

    کیا خبر اوٹ میں ہوں اس کی مناظر کیا کیا

    اپنے پندار کی دیوار گرائیں تو سہی

    دل کے اوراق پہ اب تازہ حکایات لکھیں

    نئے لمحوں میں نیا خون رچائیں تو سہی

    اپنے بکھرے ہوئے ذروں کو سمیٹیں پھر سے

    بزم پھر رقص تمنا کی سجائیں تو سہی

    شامؔ یہ روشنی یہ رنگ کے پھیلے ہوئے جال

    اک ذرا ان کے طلسمات میں آئیں تو سہی

    مأخذ:

    Funoon(Jadeed Ghazal Number: Volume-002) (Pg. 971)

      • اشاعت: 1969
      • ناشر: احمد ندیم قاسمی
      • سن اشاعت: 1969

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے