کیوں اٹھے ہاتھ میں خنجر دیکھو
کیوں اٹھے ہاتھ میں خنجر دیکھو
یہ زمیں کس کی ہے بنجر دیکھو
تاج اور تخت سبھی چھوڑ گئے
ایسے کتنے ہیں سکندر دیکھو
شہر کی اونچی عمارت سے کبھی
جا کے فٹ پاتھ کا منظر دیکھو
تم کبھی رات کی تاریکی میں
میری آنکھوں کا سمندر دیکھو
سر جھکاتے ہیں جہاں شاہ و گدا
ہیں بہت ایسے قلندر دیکھو
- مطبع : بسمل عارفی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.