لاکھ آوارہ سہی شہروں کے فٹ پاتھوں پہ ہم
لاکھ آوارہ سہی شہروں کے فٹ پاتھوں پہ ہم
لاش یہ کس کی لیے پھرتے ہیں ان ہاتھوں پہ ہم
اب انہیں باتوں کو سنتے ہیں تو آتی ہے ہنسی
بے طرح ایمان لے آئے تھے جن باتوں پہ ہم
کوئی بھی موسم ہو دل کی آگ کم ہوتی نہیں
مفت کا الزام رکھ دیتے ہیں برساتوں پہ ہم
زلف سے چھنتی ہوئی اس کے بدن کی تابشیں
ہنس دیا کرتے تھے اکثر چاندنی راتوں پہ ہم
اب انہیں پہچانتے بھی شرم آتی ہے ہمیں
فخر کرتے تھے کبھی جن کی ملاقاتوں پہ ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.