لازم ہے اگر جنگ تو اعلان کریں گے
لازم ہے اگر جنگ تو اعلان کریں گے
دشمن یہ نہ سمجھے کوئی احسان کریں گے
ہر دن اسی امید پہ جیتا ہوں میں مولا
آپ اپنا مری سمت کبھی دھیان کریں گے
ہمدرد بنے پھرتے ہیں کچھ لوگ مرے جو
آئے گا برا وقت تو پہچان کریں گے
اس دن کو گزر جانے کہ جلدی تو بہت ہے
کل رات ملاقات کو آسان کریں گے
اس ڈر سے نہیں پالے کبھی ہم نے پرندے
صیاد پرندوں کو پریشان کریں گے
رونا تو ہے آساں مجھے ہنسنا ہو تو بولو
مشکل ہے جو بھی کام وہ عدنانؔ کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.