Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوگو اب کیسا گلہ کیسی شکایت اس کی

ڈاکٹر یاسین عاطر

لوگو اب کیسا گلہ کیسی شکایت اس کی

ڈاکٹر یاسین عاطر

MORE BYڈاکٹر یاسین عاطر

    لوگو اب کیسا گلہ کیسی شکایت اس کی

    عشق ہو جائے تو جائز ہے امامت اس کی

    اس نے مجھ کو بھی بنا ڈالا کڑے دل والا

    مجھ کو رونے نہیں دیتی ہے محبت اس کی

    دیکھنے میں تو وہ اک عام سی لڑکی ہے مگر

    عشق ہر روز بڑھا دیتا ہے قیمت اس کی

    جس طرح دیکھو لگے جسم مکمل اس کا

    کیسے پوشاک چھپا سکتی ہے زینت اس کی

    بھولنا چاہوں تو آ جاتی ہے کچھ اور قریب

    دل کی دیوار سے لگ جاتی ہے صورت اس کی

    تم کو شاید ہی نظر آئے مماثل اس کا

    اس طرح چاند میں ڈھونڈو نہ شباہت اس کی

    اس کو دیکھو تو کبھی دھوپ بھرے ساحل پر

    جب ذرا سانولی ہو جاتی ہے رنگت اس کی

    اس کا چہرہ نہ کسی شخص کو دھوکا دے گا

    اس کا چہرہ جو چھپاتا نہیں نفرت اس کی

    جب بھی سجدے میں وہ رکھ دیتی ہے پیشانی کو

    میرے کمرے میں مہک جاتی ہے برکت اس کی

    گھر بھی پکوان کی خوشبو میں بسا رہتا ہے

    پھیلتی جاتی ہے ہر سمت بھی لذت اس کی

    ایک محشر ہے دل و جاں میں اترنا اس کا

    مجھ میں ہر روز ہی برپا ہے قیامت اس کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے