Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوگوں نے جس پرند کو سمجھا کہ مر گیا

ملک زادہ  جاوید

لوگوں نے جس پرند کو سمجھا کہ مر گیا

ملک زادہ جاوید

MORE BYملک زادہ جاوید

    لوگوں نے جس پرند کو سمجھا کہ مر گیا

    ٹوٹے پروں کو جوڑ کے پرواز کر گیا

    اک چیز بھی قرینے کی بازار میں نہیں

    فن کار ختم ہو گئے دست ہنر گیا

    دروازے کھڑکیوں سے نہیں چھن سکی جو دھوپ

    دیوار پر چڑھا ہوا سورج اتر گیا

    اس بار تم کو راس نہ آئیں گی ہجرتیں

    گر پاؤں بچ گئے تو سمجھ لو کہ سر گیا

    موسم کی ہے نگاہ بہت دن سے اس طرف

    آندھی چلی تو اب کے یہ بوڑھا شجر گیا

    شاخوں سے اپنی ہو گئے جاویدؔ ہم جدا

    پتوں کی طرح فکر کا منظر بکھر گیا

    مأخذ:

    کھنڈر میں چراغ (Pg. 44)

    • مصنف: ملک زادہ جاوید
      • ناشر: نامعلوم تنظیم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے