Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لغت کا پیچ یہ مجھ کو خراب لگتا ہے

سرفراز خان اعظمی

لغت کا پیچ یہ مجھ کو خراب لگتا ہے

سرفراز خان اعظمی

MORE BYسرفراز خان اعظمی

    لغت کا پیچ یہ مجھ کو خراب لگتا ہے

    جوانی لگتی ہے جبکہ شباب لگتا ہے

    وہ مسکرائے تو کیا جانے کیا قیامت ہو

    حسین اتنا جب اس کا عتاب لگتا ہے

    یہ کپکپاتے ہوئے لب جھکی ہوئی پلکیں

    مرے سوال کا شاید جواب لگتا ہے

    تمہارے حسن کی تعریف مختصر یہ ہے

    ہجوم گل میں شگفتہ گلاب لگتا ہے

    تو دل پہ ٹھیس لگا جا کوئی سدا کے لیے

    یہ تیرا روز بچھڑنا عذاب لگتا ہے

    محبتوں کا خزانہ جسے وہ کہتے ہیں

    مجھے حباب کے آگے حباب لگتا ہے

    سزائے جرم محبت وہ دے کے پچھتائے

    مرا گناہ اب ان کو ثواب لگتا ہے

    مبالغہ ہے کہ ہے سرفرازؔ حسن نظر

    کبھی وہ پھول کبھی ماہتاب لگتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے