ماں نے سو سال جو جینے کی دعا دی ہے مجھے
ماں نے سو سال جو جینے کی دعا دی ہے مجھے
ایک لاچار بڑھاپے کی سزا دی ہے مجھے
میں تو چنگاری تھا اور بجھ کے بکھر بھی جاتا
تم نے بہکایا مجھے تم نے ہوا دی ہے مجھے
اس قدر دوری پہ محسوس کیا ہے خود کو
کتنی ہی بار تو میں نے ہی صدا دی ہے مجھے
وہ تو بدنام ہی کرنے پہ تلے تھے لیکن
میری رسوائی نے شہرت بھی دلا دی ہے مجھے
میں شہنشاہ سخن جس کو سمجھتا تھا خلیلؔ
آج میری ہی غزل اس نے سنا دی ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.