aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں کتنا تنہا ہوں کوئی میری زبان سمجھے نہ بات سمجھے

عاصم واسطی

میں کتنا تنہا ہوں کوئی میری زبان سمجھے نہ بات سمجھے

عاصم واسطی

MORE BYعاصم واسطی

    میں کتنا تنہا ہوں کوئی میری زبان سمجھے نہ بات سمجھے

    نہ میرے دن کو وہ دن ہی مانے نہ رات کو میری رات سمجھے

    میں جس کو اپنا سمجھ کے لمس حیات دیتا رہا خوشی سے

    وہ مجھ کو مثل حباب مانے کرامت بے ثبات سمجھے

    یہ سر زمیں خوش نما ہے اس میں بہت سے کوہ و دمن ہیں لیکن

    کوئی ہزارا کہے اسے کیوں کوئی اسے کیوں سوات سمجھے

    میں کیسے مانوں جو درد کی مے کشید کر کے پلائے ہر پل

    وہ مجھ کو ہر سانس زیست مانے اور اپنی کل کائنات سمجھے

    کسی کو کیا اب بتائیں عاصمؔ کہ زندگی مرگ مستقل ہے

    وہاں یہ بھی سسکیاں سنی ہم نے جس کو شہر حیات سمجھے

    مأخذ:

    کرن کرن اندھیرا (Pg. 171)

    • مصنف: عاصم واسطی
      • ناشر: نیرنگ خیال پبلیکیشنز، پاکستان
      • سن اشاعت: 1989

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے